ابوظہبی،24؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلی ترین شہری اعزاز سے سرفراز کردیاہے ۔ متحدہ عرب امارات نے چند دنوں قبل اعلان کیاتھا کہ وہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا اعلی ترین سول ایوارڈ دیں گے ۔
وزیر اعظم مودی فرانس سے براہ راست ابوظہبی پہونچے اور وہاں ایک تقریب کے دوران ابو ظہبی کے حکمراں شیخ محمد بن زائد النہیا ن نے انہیں اعلی ترین اعزاز سے سرفراز کیا ۔
سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی مذمت ہورہی ہے کیوں کہ متحدہ عرب امارات نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ اعزاز ایسے وقت میں دیاہے جبکہ ہندوستان کی زیر انتظام ریاست کشمیر سے بی جے پی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کررکھاہے اور وہاں بیس دنوں سے نظام زندگی تھپ ہے ۔